Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں  2000 روپے اضافہ ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 21st 2021, 9:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج فی تولہ سونےکی قیمت میں2000  روپےکا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی قدر میں2000روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قدر 1 لاکھ24 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ فی 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 106481 روپے پر پہنچ گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں  سونا 4ڈالر مہنگا ہوکر 1785 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔

قبل ازیں  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 173 روپے96 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

Advertisement
Advertisement