Advertisement
علاقائی

راولاکوٹ: سکول وین  لوڈر ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری

راولاکوٹ: ذرائع کے مطابق  بچے اور بچیوں کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولاکو ٹ منتقل کردیا گیاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 21st 2021, 10:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولاکوٹ: سکول وین  لوڈر ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری

تفصیلات کے مطابق  کھائیگلہ کے قریب بن بہک کی سکول وین (ہائی ایس ) لوڈرٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری ،  وین میں سوار  26 سے 28 بچے اور بچیاں سوار تھیں۔بچے اور بچیوں کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولاکو ٹ منتقل کردیا گیا ہے۔زیادہ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ شہریوں سے زخمی بچوں کے لیے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دوطلباء جاں بحق  جبکہ 15  طلبا زخمی ہوگئے ہیں جنہیں  سی ایم ایچ میں منتقل کردیاگیاہے۔

Advertisement