اسلام آباد: رپورٹ کے مطابق ڈی سی نے اعتراف کیا کہ حکومت نے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے لیے دباؤ ڈالا۔


تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی نے اعتراف کیا کہ حکومت نے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے لیے دباؤ ڈالا، ڈی سی کا مشکوک مقام پر جانا انکے نیوٹرل ہونے پر سوالیہ نشان ہے، ڈی سی نے مشکوک مقام پر ہونے سے انکار کیا لیکن شواہد نہ دے سکے۔
رپورٹ کے مطابق اے سی ڈسکہ امن و امان کی صورتحال سے آگاہ تھے لیکن بہتر ہدایات جاری نہ کرسکے ، اے سی ڈسکہ پولنگ اسٹاف کو غیر قانونی ہدایات دیتے رہے، اے سی ڈسکہ پریزائیڈنگ افسران کو ہراساں کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ ماتحت پولیس افسران اور اہلکاروں کی نااہلی کے ذمہ دار قرار، ڈی پی او نے جان بوجھ کو آر او آفس کو تاخیر سے سکیورٹی پلان دیا ، ڈی پی او اور سیالکوٹ الیکشن کے روز اپنے گھر پر بیٹھے رہے اور امن و امان کی صورتحال پر عدم دلچسپی کا مظاہر کیا۔
یاد رہے کہ این اے 75 میں 2018ء کے الیکشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیّد افتخار الحسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست دی تھی۔ یہ سیٹ سیّد افتخار الحسن کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج میں غیرضروری تاخیر اور عملے کے لاپتا ہونے پر 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردو بدل کے خدشے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسران کو غیرحتمی نتیجہ کے اعلان سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں گیا جہاں پر عدالت عظمیٰ نے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے این اے 75 میں مکمل الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 37 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 19 منٹ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل