ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا ہےکہ نااہل نواز و زرداری جیسے چوروں اور عوامی مجرموں کے خلاف لڑنا ہی وزیراعظم کی سیاست کا مقصد و منشور ہے۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف حکومت سے آپ کو تکلیف عوامی مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی کرپشن کی دکان بند ہونے کے باعث ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ذات سے یہی تکلیف ہر کرپٹ اور چور سیاستدان کو ہے، ملک کی بقا اور ترقی کیلئے ہم کرپٹ اور چوروں کے خلاف یونہی لڑتے رہیں گے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ نااہل نواز و زرداری جیسے چوروں اور عوامی مجرموں کے خلاف لڑنا ہی وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا مقصد و منشور ہے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ نااہل اپوزیشن لفافوں کی مدد سے 3 سال سے ایل این جی اور گیس پر پروپیگنڈہ کر رہی ہے، نااہلوں کی مہنگی بجلی کے معاہدوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یورپ سمیت امریکہ اور چین میں بھی توانائی کا بحران ہے،حکومت نے مشکل وقت میں بھی 80 سے 90 فیصد تک اپنی ضرورت کے مطابق ایل این جی کا حصول ممکن بنایا۔

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 9 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 13 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 11 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل