Advertisement
پاکستان

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 26th 2021, 4:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے،اب پاکستان سے سعودیہ جانے والوں کو کسی تیسرے ملک قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا جبکہ سعودی عرب جانےوالوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے سعودى عرب كى جانب سے پاكستان سے مسافروں كو براہ راست آنے كى اجازت  ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفى کا کہنا تھا کہ سعودى عرب كى وزارت داخلہ اور قيادت کے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاكستانى سعودى عرب واپسى كے منتظر ہیں ، جو اب سعودى عرب جا سکیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement