اسلام آباد: پاکستان نے کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کے بعد 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کے بعد 6 افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو ، موزمبیق ، اسواتینی شامل ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد ان ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان ممالک سے براہ راست / بالواسطہ اندرون ملک سفر پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عالمی ادارہِ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی منظرعام پر آنے والی نئی قسم انتہائی ‘باعثِ تشویش‘ ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔
کورونا کی اس نئی قسم کو اومیکورن کا نام دیا گیا ہے اور اس کے پہلے کیسز جنوبی افریقا میں دریافت کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کا تیزی سے منتقل ہونے والا نیا ویرینٹ رپورٹ ہونے کے بعد کئی ممالک نے جنوبی افریقا سمیت مختلف افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago






