Big Blow To Govt | News Headlines | 12 PM | 01 May 2024 | GNN
11893 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
Chief Justice Qazi Faez Isa Angry | Faisal Vawda | Breaking News From Court | GNN
-
Breaking News From National Assembly | GNN
-
ضمانت منظور!! تحریک انصاف میں جشن #gnn #pti #imrankhan #yasminrashid #news #breaking #latest #video
-
عمران خان کی ضمانت #gnn #pti #imrankhan #court #news #breaking #latest #video
پاکستان
مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، اسحاق ڈار
67ءسے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، دارالحکومت القدس ہو، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1967سے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم علاقائی فورم ہے اور اس فورم کا قیام انتہائی اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک کے ایک دوسرے سے تاریخی ثقافتی وسفارتی تعلقات ہیں، اس فورم سے درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جائے۔ایس سی او ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، ایس سی او ممالک کے تعاون سے تمام ممالک ترقی کی منازل طے کریں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے۔ فلسطین میں 35 ہزار سے زائد معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اوروزیر خارجہ کے حادثاتی انتقال پر رنجیدہ ہیں، حکومت پاکستان اور عوام ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں شریک ہیں، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجی مدبر رہنما تھے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی دنیا بھر کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
رؤف حسن جی سیون مرکز میں جی این این ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے ہی تھے
اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن زخمی ہوگئے۔ رؤف حسن جی سیون مرکز میں جی این این ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔
نامعلوم حملہ آورں نے چاقو سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔
حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔ انہں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاقائی
سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی
سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کےفیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔ اس سے قبل پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت
-
علاقائی ایک دن پہلے
ہیٹ ویو،پنجاب کے اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
مشاہد حسین سید کا ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار