جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تجارت

حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے ، وزیر صنعت

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔و

اسلام آباد میں فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کونسل سے کہا کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کرے جس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کرنا ہو۔

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نائب وزیر اعظم کی قطری وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور توانائی، کان کنی اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کا جائزہ لیا۔

معزز مہمان نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں پاکستان کے لئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی جنگی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

 رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 278 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے پر بندہوئی۔

 رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید276.41روپے اور قیمت فروخت279.09روپے رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll