جی این این سوشل

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے، شعیب شاہین

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا  چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے جو آج بھیج دیا جائے گا۔ آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں سرمایہ کاری آئے گی لیکن بتائیں کہ جب تک ملک میں قانون نہ ہو تو کیسے کوئی سرمایہ کاری لا سکتا ہے۔پاکستان کے اس ظلم ، تشدد اور لاقانونیت کے جیسے ماحول سے کوئی بھی اوورسیز یا سرمایہ کار اعتماد نہیں کرے گا۔ جو کچھ ملک و قوم کے ساتھ ہو رہا ہے یہ سراسر زیادتی ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہر طرف چیف جسٹس آف پاکستان کی ایکسٹنشن کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے کہ چیف جسٹس ایکسٹنشن لے رہے ہیں یا یہ حکومت ان کو ان کی ایک سالہ خدمات پر ایکسٹنشن دے رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا،ہم نے فارم 45 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹیشن فائل کی جو آج تک نہیں لگی اور دوسری طرف نواز شریف کو بلٹ ٹرین کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے انصاف ملتا ہے، ان کی تاحیات نا اہلی بھی ختم ہوتی ہے۔

ہم نے پچھلے سال انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر پٹیشن دائر کی جو آج تک نہیں لگی، ہم نے مخصوص نشستوں پر پٹیشن دائر کی جو آج تک فکس نہیں ہوئی۔

علاقائی

تحریک انصاف کی ریلی ، اسلام آبا د میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  کی ریلی ، اسلام آبا د  میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد : اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے  آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذالعمل کردی گئی ہے ۔ 

 تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر  ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں۔

 لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بالکل برعکس ہے، لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے، اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سے جس نے بھی پنگا لیا وہ پاش پاش ہوگیا، جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آن پہنچا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

ہمارا مطالبہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج لے آؤ اور قوم کو بتاؤ کہ کس نے عمران خان کو اغواء کیا، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سازشی ٹولہ نہ کہا جائے،ہمیں سازشی ٹولہ نہ کہنا، حکومت ختم ہونے کے بعد لاکھوں لوگ عمران خان کی حمایت میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے نکلے

انہوں نے کہا کہ ہم نےملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے اور کنونشنز منعقد کئے مگر ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹارگٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،ہمارا مطالبہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج لے آؤ اور قوم کو بتاؤ کہ کس نے عمران خان کو اغواء کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمن نے مزید کہا کہ جو الزامات ہم پر لگائے گئے ان کو بھی مسترد کرتے ہیں اور جنہوں نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہاہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معافی آپ مانگیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll