اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جبکہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی اجلاس ہفتے کوطلب کر لیا گیا۔

جی این این کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ انتخابات کے نتائج نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان متحرک ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ اور سینیٹ الیکشن سے بعد کی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
جبکہ وزیراعظم نے کچھ دیر قبل اہم اجلاس کی صدارت کی ، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی دوپہر سوا12 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ کے لیے صادق سنجرانی کا نام بھی فائنل کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کی تصدیق کردی۔
اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل باجوہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے،ملاقات میں ملکی موجودہ مجموعی، داخلی اورسیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- an hour ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 hours ago
