اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں بلکہ ڈالرز تھے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ ہم تنہا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور افغانوں کی جلد از جلد امداد کی جائے،دنیا افغانستان کے حوالے سے ہمارے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں بحران پیدا ہو رہا ہے جو بڑا ظلم ہے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی اور جانی قربانیاں دیں اور مشکلات کے باوجود ملک کا مثبت چہرہ دنیا میں ابھرا،افغانستان میں حکومت کسی کو پسند نہ ہو لیکن وہاں انسان بستے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ماضی میں غلط فیصلے کیے گئے جس کا نقصان ہوا،ہم نے پاکستان کا بہترین تشخص دیکھا ہے تاہم انسانی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے اور ہم نے ہر معاملے میں بہترین کام کرنا ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اصولوں سے ہٹ کر فیصلے کیے جائیں تو نقصانات ہوتے ہیں۔ تاہم ہمیں کسی کو قصور وار ٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے چاہیئیں۔ ہم نے مشکل وقت دیکھا اور حکمت عملی بنا کر نمٹنے کی کوشش کی جبکہ دنیا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمارے اقدامات کی تعریف کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا،ایک وقت تھا پاکستان کا وزیر اعظم امریکہ جاتا تو امریکی صدر استقبال کرتا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 21 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 16 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل
