Advertisement
پاکستان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

وزیراعظم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد ذیشان علی پر بے پناہ فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خلا میں پاکستان کے انسان بردار مشن کے آغاز کی نمائندگی کرتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 minutes ago پر Nov 28th 2026, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج اسلام آباد میں سپارکو کے دورے کے دوران چین کے تیان گونگ خلائی مرکز پر موجود پاکستان کے پہلے خلانورد محمد ذیشان علی سے براہِ راست گفتگو کی۔

وزیراعظم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد ذیشان علی پر بے پناہ فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خلا میں پاکستان کے انسان بردار مشن کے آغاز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ذیشان علی جو علم اپنے ساتھ واپس لائیں گے، وہ سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں مہارت کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ایک اہم باب کا اضافہ کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ذیشان علی کا سفر پاکستان کے اس یقین کی زندہ مثال ہے کہ بیرونی خلا کو پرامن مقاصد اور دنیا بھر کی پوری انسانیت کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ذیشان علی اپنے باصلاحیت چینی بھائیوں کے شانہ بشانہ جو تجربات کر رہے ہیں، وہ صرف پاکستان کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان سے عالمی برادری کے اجتماعی سائنسی علم میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت اور پاک چین دوستی کے لیے غیر متزلزل عزم نے دونوں ممالک کی سدابہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو بے مثال بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو محمد ذیشان علی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی خلائی اسٹیشن پر ذیشان علی کی موجودگی چین کے ساتھ پاکستان کی آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا ایک قابلِ فخر ثبوت ہے۔

Advertisement
کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے  ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

  • a day ago
وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • an hour ago
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 2 days ago
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 3 days ago
اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

  • a day ago
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

  • 20 hours ago
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • 2 days ago
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 3 days ago
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • 2 days ago
اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

  • a day ago
Advertisement