Advertisement
پاکستان

گزشتہ حکومتوں کا لیا گیا قرضہ واپس کررہے ہیں:فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری 5 سالہ حکومت میں نواز شریف اور زرداری دور کا 55 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 21st 2021, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گزشتہ حکومتوں کا لیا گیا قرضہ واپس کررہے ہیں:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت 2 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے اور گاڑیوں کی پیداوار کا ٹارگٹ 5 لاکھ تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صرف دو سال میں کار مینو فیکچررز کی تعداد 5 سے بڑھ کر 15 ہو گئی ہے،بینکوں کی جانب سے 338 ارب روپے کار فنانسنگ میں دیا گیا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ایک لاکھ 11 ہزار 435 گاڑیاں بنیں۔ آٹو سیکٹر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے،پرائیویٹ کاروباروں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 2 لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں ان میں سے ایک لاکھ 50 ہزار کمپنیاں گزشتہ 3 سال کے دوران رجسٹرڈ ہوئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجلی کے استعمال میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل کا استعمال 26 فیصد بڑھ گیا۔ قومی فوڈ سیکیورٹی پالیسی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج بھی آٹے کا تھیلا ساڑھے 13 سو روپے سے اوپر ہے اور سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے 13 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے لیکن پورے ملک میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے کا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 122 میں ترمیم کی اصولی منظوری دی ہے اور یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا سینیٹ کا ووٹ قابل ٹریس ہونا چاہیے اب قانون سازی کے لیے بل پارلیمنٹ لے جائیں گے اور اگر قانون منظور ہو گیا تو سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ رک سکے گی۔

Advertisement
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 27 منٹ قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 20 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
Advertisement