Advertisement
پاکستان

حکمرانوں کی نا اہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 22nd 2021, 12:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکمرانوں کی نا اہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے: مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے،اتنا عرصہ گزر گیا لیکن یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں جب کہ ہرعدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس اب بھی نیب میں زیرسماعت ہے، ایف آئی اے بھی اسی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ دو ایجنسیاں ایک ہی کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 9 دسمبر کو درخواست دی گئی تھی کہ ہم ریڈ لسٹ پر ہیں اس لیے ثبوت نہیں دے سکتے مگر 17 ستمبر کو پاکستان ریڈ لسٹ سے ہٹ گیا تھا،انہوں نے کہا کہ 3 ماہ گزر گئے لیکن اب بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت و مفلسی عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن ان کو ناکامیاں چھپانے کے لیے ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ آج شہزاد اکبر کہاں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے وکلا نے بھی کہا کہ ہمارے پاس کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ شہباز شریف کبھی بلیک میل نہیں ہوئے اور پاکستان کی ہر عدالت نے شہباز شریف کو سرخرو کیا،انہوں نے کہا کہ وہ لندن کی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اب اس تماشے کو ختم ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری ہے لیلکن الزامات لگانے والے کو ثبوت بھی دینے چاہئیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • ایک گھنٹہ قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • ایک دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement