Advertisement
پاکستان

نالہ لئی کے بعد ہوسکتا ہے اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی رہائش کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، لوگ ایسی جگہوں پر رہ رہے ہیں جہاں انسان کا رہنا مناسب نہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 23rd 2021, 6:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نالہ لئی کے بعد ہوسکتا ہے اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افسران اپنے اوپر بیٹھے افسران کا دل خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں،اسلام آباد کے پاس اربوں روپے ہیں لیکن غریبوں کو دینے کیلئے دل نہیں ہے، باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مسالہ ہو، ہوسکتا ہے نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کرسمس کی آمد پر تقریب میں شرکت کی کیک کاٹا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، اسلام آباد میں مسیحی کالونی کے بیان پر قائم ہوں، کالونی میں صرف مسیحی شہری ہی رہیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسیحی ملازمین کیلئے 25،26 دسمبر کی چھٹی کااعلان کیا اور کہا کہ تمام مسیحی برادری کو 25 دسمبر سے پہلے تنخواہیں دے دینی چاہئیں،انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں انتہا پسندی کے واقعے پر شرمندہ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی رہائش کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، لوگ ایسی جگہوں پر رہ رہے ہیں جہاں انسان کا رہنا مناسب نہیں، میں اب سے ہر ماہ سی ڈی اے آیا کروں گا اور یہاں کے مسائل دیکھا کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ کل 105 ارب روپے کا نالہ لئی منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے، یہ منصوبہ11 ارب روپے سے شروع کیا تھا،26 سال بعد اب 105 ارب روپے کا ہوگیا ہے، ہوسکتا ہے نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مسا لہ ہو اور کسی کی پگڑی اچھالی جائے،میں ہر مذہب کے بڑے کا نام عزت سے لیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کل سہالہ میں پولیس پر آٹھواں حملہ ہوا ہے۔

Advertisement
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 7 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 13 گھنٹے قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement