Advertisement

اسکرین پر نظر آنے والی چیز کا ذائقہ چکھنا ممکن، جاپان میں خاص ٹی وی تیار

میاشیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال کے دوران خود TTTV کا نمونہ بنایا تھا جس میں تقریباً 875 ڈالرز(یعنی ایک لاکھ55 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 24th 2021, 2:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسکرین پر نظر آنے والی چیز کا ذائقہ چکھنا ممکن، جاپان میں خاص ٹی وی تیار

 جاپانی پروفیسر نے کھانے کے ذائقے فراہم کرنے  والی  ٹی وی اسکرین کا نمونہ تیار کرلیا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  جاپانی پروفیسر  ہومی میاشیتا  نے ٹیسٹ دی ٹی وی (TTTV) نامی ایک ڈیوائس تیار کی ہے جس میں  اسکرین پر نظر آنے والی چیز کا ذائقہ چکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس میں 10 گھومتے  ہوئے کنستر استعمال کیے جاتے ہیں جو  ایک خاص کھانے کا ذائقہ بنانے کیلئے اسپرے کرتے ہیں۔ 

 خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جب یہ ذائقے تیار ہوجاتے ہیں تو ان کے نمونے ایک فلیٹ ٹی وی اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں تاکہ ناظرین اسےچکھ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیتا کا کہنا ہے کہ کورونا کے  دور میں اس قسم کی ٹیکنالوجی لوگوں کے باہر کی دنیا کے ساتھ جڑنے کے طریقے کو بڑھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے گھر   میں بیٹھے ہوئے  ایسا محسوس کریں کہ وہ دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے کے ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق میاشیتا 30 طلبا کی ایک ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہوں نے ایسی  کئی ساری ذائقے دار ڈیوائسز تیار کی ہیں جبکہ انہوں نے اس ڈیوائس کے لیے  ایک کانٹے دار چمچ بھی بنایا جو کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے۔

میاشیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال کے دوران خود TTTV کا نمونہ بنایا تھا جس میں تقریباً 875 ڈالرز(یعنی ایک لاکھ55 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اسپرے ٹیکنالوجی کو ایپلی کیشنز کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں  جو  پیزا اور چاکلیٹ کا ذائقہ فراہم کرسکیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کی بھی امید کررہے ہیں جہاں دنیا بھر کے ذائقے  صارفین کہیں بھی میوزک کی طرح  ڈاؤن لوڈ  کرکے  ان  سے لطف اندوز ہوسکیں۔

Advertisement
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 36 minutes ago
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • a day ago
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • a day ago
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • a day ago
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • a day ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 6 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 5 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • a day ago
Advertisement