Advertisement
پاکستان

شہبازشریف کے پاس 2آپشنز ہیں، وہ جیل جائیں یا پھر لندن : فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ شہبازشریف کے پاس 2آپشنز ہیں، وہ جیل جائیں گے یا پھر لندن۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 31st 2021, 10:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہبازشریف کے پاس 2آپشنز ہیں، وہ جیل جائیں  یا پھر لندن : فواد چوہدری

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےکیس روزانہ کی بنیادپرچلنےچاہئیں، نوازشریف اورزرداری نے ملکی معیشت کو تباہ کیاتھا،ان کی وجہ سے ہمیں قرض لینا پڑرہاہے، حکومت قرض کی ادا ئیگی کے لیے اقدامات نہ کرے تو کیاکرے؟۔

فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن مایوس ہوگئی،اپوزیشن کی اہم قیادت اتنی مایوس تھی کہ اسمبلی ہی نہیں آئی،اپوزیشن بکھرکررہ گئی ہے،لوگوں نےان کی بکھری ہوئی حالت دیکھ لی ہے،ساری تو پی ٹی آئی سے رابطے میں تھی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نوازشریف کے معاملے پر پیچھے ہٹ کر بل میں گھس گئی،خواجہ آصف ہمیں بتارہے تھے کہ ملکی سالمیت کوکس چیز سے خطرہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ تمام صوبوں کو مل رہا ہے صرف سندھ میں نہیں،وزیراعلیٰ سندھ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور عوام کوسہولت فراہم کریں،عوام کو صحت کارڈ سے علاج کی مفت سہولت میسر ہوگی۔

فنانس ترمیمی ایکٹ میں سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ہے،غیرملکی ڈرامہ درآمد کرنے اوراشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد ہوگا،پاکستانی فلمی صنعت اور فنکاروں کے تحفظ کے لیے غیر ملکی مواد پرٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے غریبوں سے کیے گئے وعدے پر عمل کا عزم آج پھر دہرایا ہے،لاہورکےہرخاندان کو 10لاکھ تک علاج کی سہولت مہیاکردی گئی ہے،سندھ صحت کارڈ سےمستفیدہونےسےرہ گیاہے۔

اشیائےخورونوش سستی ہوناشروع ہوگئی ہیں،معیشت میں بہتری جلدنظرآناشروع ہوجائےگی،3سال میں 32 ارب ڈالرواپس کیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کاٹارگٹ مکمل ہوچکا،بہترین حکمت عملی سےکوروناکوشکست دی۔

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 10 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 8 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement