کوروناکیسز میں اضافہ ،تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کیلئے آج ہونیوالی کانفرنس ملتوی
اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر آج صبح 11 بجے ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ملتوی کردی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونےوالا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا ۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ایک بار پھر کورونا نے سراٹھا لیاہے ، ایک روز میں 3ہزار 019 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 12ہزار 267 ہوگئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 992ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایک بار پھر مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد تک پہنچ گئی ۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 49 ہزار200 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ، ملک میں کوروناکے651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

