ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں سے متعلق دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز آخری حکم نامے کے مطابق لاگو رہیں گے۔


اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کورونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ترجمان سی اے اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق کورونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت مثبت کورونا ٹیسٹ والے مسافروں پر دس روز کے لیے حکومتی قرنطینہ سینٹرز میں رہنے کی عائد شرط ختم کردی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق اب کورونا کے مثبت ٹیسٹ والے مسافر اپنے گھروں پر ہی 10 روز کے لیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔
سی اے اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ہوم قرنطینہ کو یقینی بنانے سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں سے متعلق دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز آخری حکم نامے کے مطابق لاگو رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسافروں کو کورونا مثبت آنے کی صورت میں ہوٹل یا سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں قیام کرنا پڑتا تھا۔ سرکاری سینٹرز سے متعدد افراد کے فرار ہونے کے بھی کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

