جی این این سوشل

علاقائی

سانحہ مری : پنجاب حکومت کا افسران کو ہٹانے اور نئے تعینات   ہونیوالے افسران کا نوٹیفکیشن  جاری 

راولپنڈی : پنجاب حکومت نے افسران کو ہٹانے اور نئے تعینات کرنے والے افسران کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سانحہ مری : پنجاب حکومت کا افسران کو ہٹانے اور نئے تعینات   ہونیوالے افسران کا نوٹیفکیشن  جاری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے افسران کو ہٹانے اور نئے تعینات کرنے والے افسران کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار شاہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،  سیکرٹری اسپورٹس نورا لامین مینگل کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،  ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کردیئے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کو او ایس ڈی  بنادیا جبکہ  آر پی او اشفاق احمد خان کو سی پی او راولپنڈی کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ یہ عمران خان کو مزید جیل میں نہیں رکھ سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو انہوں نے عمران خان پر کیسز بنائے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لیکن باقی چھ ججوں نے جو بہادری کا مظاہرہ کیا ہے تو ہماری امیدیں اپنی عدلیہ سے ابھی بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔

اس قیصر نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے الائنس بنانے کی ذمہ داری دی جو میں نے پوری کی اور اب الائنس کو مزید بڑھائیں گے ، الیکشن دھآ ندلی پر ہمارا ون پائنٹ ایجنڈا ہے جو سیاسی جماعتیں اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہے انکو ساتھ لے کر چلیں گے 

واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز نے پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے  پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پراوینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کو پنجاب پروینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اورتحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے،ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہوگا۔انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر سپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی ۔

پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے۔تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کے زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر پولیس سٹیشن اور سپیشل فورس قائم کی جائے گی۔تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی میں یونٹ انچارج، انوسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز اور کانسٹیبل تعینات ہوں گے۔

تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کو قانون پر عملدرآمد کے علاوہ مقدمہ درج کرنے، تحقیقات اور گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ مانیٹرنگ کے لئے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی کے دفاتربھی قائم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفورسمنٹ اتھارٹیزکو6 ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز زراعت، خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم پر بنائے گئے جھوٹے کیسز اپنی موت خود مر جائیں گے، شیخ رشید

جو جیل میں ایک دن بھی نہیں رہ سکے وہ ہم پر جھوٹی شہادتیں دے رہے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر بنائے گئے جھوٹے کیسز اپنی موت خود مر جائیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے جھوٹے کیسز اپنی موت خود مر جائیں گے۔

راولپنڈی میں شیخ رشید کی انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ لوگ جو جیل میں ایک دن بھی نہیں رہ سکے وہ ہم پر جھوٹی شہادتیں دے رہے ہیں، ہم پر جھوٹے کیسز کی بھرمار ہے۔

انہوں نے کہ اکہ یہ حکومت مکمل فیل ہو چکی ہے، عوام مر رہے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میں اس وقت موقع پر موجود بھی نہیں تھا جن کیسز میں مجھے شامل کیا گیا ہے۔

یہ حکومت فیل ہو چکی ہے  اور عوام پس رہی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ ہم پر ایسے کیسز بنائے گئے ہیں کہ دنیا ان پر  ہنسے گی۔ اُنہیں یہ کیسز واپس لینا ہوں گے ہم قانون کے دائرے میں لڑیں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے تھا لوگوں پر قیامت گزر رہی ہے ہزاروں جھوٹے کیسز  بنائے گئے ہیں۔ ایک شخص پاکستان میں ہی موجود نہیں تو اس پر بھی کیس بنا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll