جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب ملک میں بارشوں نیا سلسلہ داخل ہو گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کے مطا بق بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث  جمعہ کی (شام/رات) سے پیر (صبح)کے دوران اسلام آباد،مری، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

جمعہ (شام/رات) سے ہفتہ کے روزڈیرہ اسما عیل خان، اوکاڑہ, ساہیوال،پاکپتن،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

ہفتہ اوراتوار کو مری، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات ،کوہستان،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، حویلی اورراولاکوٹ میں چند مقامات پر درمیانی / شدید برفباری متوقع ہے۔

ممکنہ اثرات:

ہفتہ اور اتوار کوشدید برفباری کے باعث مری، گلیات،نتھیا گلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

ویک اینڈ کے دوران تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،سرگودھا اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان،مری،گلیات اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll