جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  کراچی اور حیدر آباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آوٹ ڈور تقریبات میں 3 سو افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی،  دوسرے شہروں میں شادی کی تقریبات میں صرف مکمل ویکسین کرنے والوں کو اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  کراچی اور حیدر آباد میں انڈو ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،آوٹ ڈور ڈائنگ میں صرف مکمل ویکسین کرنے والوں کا اجازت ہوگی،  دیگر شہریوں میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ ویکسین کرنے والوں کو اجازت ہوگی۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی۔

اتوار کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے، میزبان شہر لاہور ایک متحرک اقتصادی و ثقافتی مرکز اور بہترین کاروباری ماحول کی وجہ سے بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان دیرپا روابط کے قیام کے مثالی پس منظر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں ،نئے آئیڈیاز اور ایکشن پلان کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll