Advertisement

پاکستانی طلباء کی نظریں بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس پر

ایِن چھوان (شِنہوا)  شیر کا چینی قمری  نیا  سال قریب ہے جبکہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوچکا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 24th 2022, 3:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی طلباء کی نظریں بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس پر

چین میں موجود 29 سالہ پاکستانی طالب علم نواز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں لوگوں کے اندر موسم سرما کے کھیلوں بارے پائے جانے والے شوق کو محسوس کررہا ہے۔ نواز شاہ  میڈیکل یونیورسٹی ننگ شیا میں متعدی بیماریوں میں پوسٹ گریجویٹ کے تیسرے سال میں ہے اور چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے کے دارالحکومت این چھوان میں رہ رہا ہے۔

شاہ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ سے ہے اور اسے بچپن سے ہی برف کے کھیل پسند ہیں ۔ وہ برفباری اور برف میں پیچھا کرتے مقامی شہریوں، بچوں اور اپنے ہم جماعتوں کی ہنسی اور خوشی کے اظہار کو اب بھی یاد کرتا ہے۔

یونیورسٹی نے پہلے سرمائی کھیلوں بارے پروگرام منعقد کیا تھا تاکہ بین الاقوامی طلبا کو برف پر سائیکل چلانے اور آئس سلیج ریسنگ سمیت کھیلوں کے ذریعے برف اور اس کی دلکشی کا تجربہ ہوسکے۔ نواز شاہ  تنزانیہ، فجی، زمبابوے اور بنگلہ دیش سمیت 7 ممالک سے تعلق رکھنے والے ان 27 بین الاقوامی طلبا میں شامل ہے جو ان سرگرمیوں میں مصروف رہا۔

تمام سرمائی تفریحی کھیلوں میں سے، شاہ کو برف کی ٹیوب پر پھسلنا سب سے زیادہ پسند ہے، اس نے اس کے 5 راؤنڈز کئے۔ شاہ نے کہا کہ " میں احساسات کے اندر پرواز کر رہا ہوں۔ یہ اتنا دلچسپ تھا کہ میں کبھی نہیں بھلا پاؤں گا"۔ نواز شاہ نے مزید کہا کہ اُس نے سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ افراد کو شامل کرنے بارے چین کی کوششوں کو اچھی طرح سے سمجھا ہے۔

نواز شاہ نے کہا کہ اب ’’ میں بیجنگ 2022 کےبارے سب کچھ جان گیا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی پوری کوشش کریں گے اور خود کو بہترین ثابت کرسکیں گے۔"

نواز شاہ کی رائے میں بیجنگ 2022  سفید برف اور شفاف سبز ے کے ساتھ رنگین ہے۔ شاہ نے کہا کیونکہ پاکستان کا  قومی پرچم ان دو رنگوں پر مشتمل ہے  جس میں سبز کا مطلب پرامن زندگی ہے۔ اس نے  چین کی کوششوں  اور اس تقریب کو  کم کاربن  کے ساتھ  منعقد کر نے  کے لئے کامیابیوں کا بھی مشاہدہ کیاہے۔ مقامی بسیں صاف توانائی سے چلتی ہیں اور جب وہ باہر جاتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے  ہمیشہ الیکٹرک بائیک یا  پیدل سفرکرنے کی کوشش کرتا ہے۔

نواز شاہ نے مزید کہا   کہ چین سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی بھرپور  کوشش کر رہا ہے۔ "مستقبل کے لیے ایک ساتھ مل کر"کے نعرے  پر نظر ڈالیں  تو یہ دنیا اور  انسا نیت کے بارے میں بات کرتا ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ اس کی حمایت کریں گے۔ ہمیں صرف ایک ملک یا ایک قوم کے لیے نہیں بلکہ دنیا کوسارے انسانوں کے لیے ایک عظیم جگہ بنانا چاہیے۔ یہ سرمائی اولمپکس کے لیے میری تمنا ہے۔

شاہ نے کہا کہ مجھے موسم سرما سب سے زیادہ پسند ہے۔ میرے آبائی شہر کی طرح این چھوان میں بھی موسم سرما میں خشک سردی ہوتی ہے۔ اساتذہ اور ہم جماعت بہت اچھے ہیں اور میں خود کو گھر میں محسوس کرتا ہوں۔ شاہ  نے چین میں اپنی 11 سالہ تعلیم  کے دوران ملک بھر کے 20 سے زیادہ شہروں کا دورہ  کیا ہے۔ وہ شمال میں  ہاربن آئس اسنو ورلڈ بھی گئے  اور برف کے نہایت چمکیلے مجسموں سے بہت  متاثر ہوئے ہیں ۔

ایک اور طالب علم 31 سالہ محمد سعد کا تعلق  پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہےاور اب وہ ننگ شیا میڈیکل یونیورسٹی میں آرتھوپیڈک سرجری کی اپنی پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر رہا ہے۔

 سعد کے مطابق وہ پاکستان کے  ان دوسرے شہروں کا سفر کرنا پسند کرتا ہے  جہاں موسم سرما میں بہت زیادہ برف باری ہوتی ہے۔

سعد کو پہلے پہل سرمائی کھیلوں میں اتنی دلچسپی نہیں تھی لیکن پچھلی بار یونیورسٹی کے اہتمام سرمائی کھیلوں  کے بعد سے  حالات بدل گئے ہیں۔ سعد نے یاد کیا  کہ اس کے لئے ان تفریحی کھیلوں میں حصہ لینے کا یہ پہلا موقع تھا، اور اس نے برف پر سائیکلنگ ریس، آئس سلائیڈنگ، آئس بوٹنگ اور بہت سی دوسری سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔  سعد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ تفریح دلچسپ اور حیرت انگیز محسوس ہوئی۔ یہ تیز ہے اور ہم ٹھنڈی ہوا محسوس کر سکتے ہیں۔

سعد نے یہ جانتے ہوئے بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس پر زیادہ توجہ دی کہ پاکستان اس تقریب میں شرکت کرے گا۔ سعد نے کہا  کہ میں بیجنگ میں تمام اولمپک کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے سونے کا تمغہ جیتنے  کا متمنی ہوں۔ وہ سبھی اپنے ملکوں  کے بہترین کھلاڑی ہیں، اس لیے ان کے لیے نیک تمنائیں، مزے کریں، سخت محنت سے  کھیلیں اور چین میں اپنی زندگی کا بہترین وقت گزاریں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • ایک دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • 3 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • 3 گھنٹے قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • ایک دن قبل
Advertisement