اسلا م آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے، اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں،اس ملک کے سارے چور کابینہ کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کونسی وزرات میں کرپشن کا اسیکنڈل نہیں ہے،ہر معاملے میں اربوں کے اسیکنڈل ہیں ۔ اس حکومت کا خاصہ ہے جو آدمی آتا ہے نہ اس کا پتہ چلتا نہ ہی جو جاتا ہے اس کو پتہ چلتا ہے،کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہو، وزیر ایک جگہ فیل ہوتے ہیں دوسرے جگہ لگ جاتے ہیں ، اس سب کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن انڈیکس میں کمی ہوئی، یہ حکومت آئی تو پاکستان آج ایک سو چالیس نمبر پر پہنچ گیا، اب صرف چالیس ملک باقی ہیں، عمران خان جب جائے گا تو ہم ایک سو اسی نمبر پر ہوں گے ۔ ج آج پریس کانفرنس کریں اور بتائیں کہ پاکستان میں کرپشن کیوں بڑھ گئی۔
شاہد خاقان نے کہا کہ شہزاد اکبر نے استعفی دیا یا نکال دیا گیا، بہت پریس کانفرنس کرتے تھے، اب ایک پریس کانفرنس کریں جس میں اپنے جانے کی وجوہات، اثاثوں کی تفصیلات دیتے جائیں، شہزاد اکبر آپ کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں افسروں کا تماشا لگا ہوا ہے ، آج پنجاب حکومت میں افسر پیسے دے کر نوکر ی حاصل کرتے ہیں اور ماہانہ بھی دیتے ہیں ، افسروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں ، جب وہ نہیں دیتے تو نیا بندہ لے کر آجاتے ہیں، ہر محکمہ میں کرپشن کی فہرست موجود ہے،احتساب کے دعویدار تو نکال دیئے گئے، چیئرمین نیب بھی بیمار ہیں، میں ان کے بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ انہیں کورونا ہوا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہے، آج لانگ مارچ پر مشاورت ہوگی اور 30 تاریخ کو لانگ مارچ ہو گا انشاء اللہ۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل





