Advertisement
پاکستان

پی آئی اے کے منجمد کردہ اکاونٹس غیر منجمد کردیئے گئے ،ترجمان پی آئی اے 

کراچی : ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے منجمد کردہ اکاونٹس غیر منجمد کردیئے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 25th 2022, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی آئی اے کے منجمد کردہ اکاونٹس غیر منجمد کردیئے گئے ،ترجمان پی آئی اے 

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے)  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے منجمد کردہ اکاونٹس غیر منجمد کردیئے گئے ہیں۔

  چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی ملاقات  ہوئی ۔سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ارشد ملک کا کہنا ہے کہ  چیئرمین صاحب کو باور کروایا کہ پی آئی اے نامساعد حالات کے باوجود حالیہ واجبات کی ادائیگی کرتی رہے گی ، ماضی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت سے کابینہ کے  فیصلے کی روشنی میں رہنمائی لی جائے گی ۔

قبل ازیں  ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے، ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا  کہ پی آئی اے نے 2 سال سےٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ہے ، ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 9 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 9 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 6 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 8 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 10 hours ago
Advertisement