سڈنی : آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا پالیسی نرم کردی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر امیگریشن الیکس ہاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2ماہ کے دوران 43 ہزار طلبہ آسٹریلیا میں داخل ہوئے جو ہمارے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے غیر ملکی طلبہ کو 630 آسٹریلوی ڈالر فی طالبعلم چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پہلے سے انرول طلبہ کے علاوہ 18 فروری سے موجودہ اور سابق عارضی گریجویٹ ویزا ہولڈر کےداخلہ قواعد میں بھی نرمی کی گئی ہے۔ایسے افراد آسٹریلیا میں داخلے کے بعد مزید قیام کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔
عارضی گریجویٹ ویزا رکھنے والے یکم فروری 2020 سے 14 دسمبر 2021 تک آسٹریلیا سے باہر لوگوں کے ویزے میں توسیع کی گئی ہے، اس کیلئے وہ ہوم افیئر ڈیپارٹمنٹ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ 18 فروری سے آسٹریلیا میں داخل ہوسکیں گے۔
پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے آسٹرییلوی حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں انرول پاکستان کے 11500 طلبہ سمیت دیگر غیرملکی طلبہ کے لیے یہ ایک بہترین خبر ہے۔
A welcome news for international students including over 11500 Pakistani ?? students enrolled in Australian ?? universities @SciDipPak @FMPublicDiploPK @PakinAustralia pic.twitter.com/hKk117eAmr
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) January 19, 2022

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل







