ان کا کہنا تھا کہ میرے اساتذہ مجھے نکما کہتے تھے جبکہ مزاح سیکھنے میں میرے والد کا بڑا ہاتھ ہے


ممبئی : بھارتی کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی تیاری کے دوران فٹنس کے لحاظ سے اکشے کمار بن گئے تھے, کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا وزن 72 کلوگرام تھا لیکن جیسے ہی فلم فلاپ ہوئی تو پھر سے وزن 92 کلوگرام ہوگیا ہے۔
کپل شرما نے نیٹ فلکس کے سپیشل شو میں شرکت کی اور میزبان انو بھاؤ سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ جب اپنی فلم ‘فرنگی’ بنا رہے تھے تو اس دوران انہوں نے اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھا اور وہ اس لحاظ سے اکشے کمار لگ رہے تھے, انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ مزاحیہ فنکار بن جائیں گے، پہلی مرتبہ کالج فیسٹول میں پرفارم کیا اور لوگوں سے خوب داد ملی تو پتا چلا مجھ میں صلاحیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اساتذہ مجھے نکما کہتے تھے جبکہ مزاح سیکھنے میں میرے والد کا بڑا ہاتھ ہے، وہ گھر میں اکثر والدہ کے ساتھ مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے تھے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جب تک زندگی ہے کامیڈی چلتی رہے گی۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 11 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل








