ریاض : سعودی عرب میں سرکاری اور نجی اداروں میں جانے کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری قرار دے دی گئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری2022 سے اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ فیصلے کے تحت کسی بھی ایسے سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو جس نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہوگی ، ان کو سرکاری اور نجی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
المرصد ویب نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ یکم فروری2022 سے سرکاری اور نجی اداروں میں داخل ہونے کی واحد شرط یہ ہے کہ توکلنا ایپ میں صحت ریکارڈ محصن (امیون) ہو ۔ ایپ میں محصن صرف ان افراد کے صحت ریکارڈ کے طور پر ہوگا جو بوسٹر ڈوز لگوائے ہوں گے اگر دوسری خوراک پر 8 ماہ یا اس سے زیادہ گزرچکے ہوں گے اور بوسٹر ڈوز نہیں لی ہوگی تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ میں صحت ریکارڈ محصن نہیں آئے گا۔
اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سیاحتی اور کھیلوں کے کسی بھی پروگرام یا مقام پر جانے کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہوگی۔ فیصلے کے تحت سرکاری اداروں یا نجی اداروں میں کام کرانے یا ڈیوٹی دینے کے لیے بھی وہی افراد جا سکیں گے جو بوسٹر ڈوز لیے ہوئے ہوں۔ ہوائی جہاز سے سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لیے بھی بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہوگی۔
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- ایک دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- ایک دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- ایک دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- ایک دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 6 گھنٹے قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

