کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ فروری کے وسط تک کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔


تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر عوام سے ماسک کے استعمال کی اپیل کی ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال کریں ، سماجی فاصلہ رکھیں کیونکہ اومی کرون کی صورتحال اگر بگڑ گئی تو بہت مشکل ہو گی۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ میرے خیال میں فروری کے وسط تک کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ۔ عوام سے کہتا ہوں کہ صورتحال معمول کے مطابق ہی رہے تو احتیاط کریں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 192 ہوگئی ہے ۔ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد98ہزار221ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 02ہزار070ہو چکی ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح11.92فیصدرہی ، جبکہ 1353مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے68ہزار624ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں1786افرادکوروناسےصحت یاب ہوئے جبکہ اب تک12لاکھ74ہزار657مریض کورونا سےشفایاب ہوچکے ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- a day ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 hours ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 7 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- a day ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- a day ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- a day ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 8 hours ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- a day ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- a day ago







