اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہی ہمیں دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغا م میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے جری جوان ہمیں دہشتگردوں سے بچانے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ ان 10 شہید فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کوہرقسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ہمارےجری جوان ہمیں دہشتگردوں سےبچانےکیلئے پیہم اپنی جانوں کے نذرانےپیش کررہےہیں۔میں کیچ،بلوچستان میں حفاظتی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ پسپاکرتےہوئے رتبۂ شہادت پر فائز ہونےوالےجوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔مادرِوطن کو ہرقسم کی دہشتگردی سےپاک کرنےکے اپنےعزم پر ہم پوری پختگی سےقائم ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔واقعہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- a day ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- a day ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 14 minutes ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 6 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 6 hours ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- a day ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- an hour ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- an hour ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- a day ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- a day ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- a day ago



