کراچی : کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 191 رنز کا ہدف دیدیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف 190 رنز بنا لیے۔ پی ایس ایل سیون کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے دھواں دار بیٹنگ کی۔
کوئٹہ گلیڈی کی جانب سے ول سمید کے شاندار 97رنز جبکہ احسن علی نے بھی برق رفتار73رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر اور سمین گل کی 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے وہاب ریاض، حیدر علی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے، افتخار احمد کی موجودگی سے ٹیم مضبوط ہوگئی ہے، امید ہے شاہد آفریدی جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 20 hours ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- a day ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 20 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 20 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- a day ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 days ago





