جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی نے زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر پابندی لگا دی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر پابندی لگا دی  ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی نے زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر پابندی لگا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی)  کی جانب سے  برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کی گئی  ہے ، برینڈن ٹیلر آئی سی سی انٹی کرپشن کوڈ کی چار شقوں کی خلاف کے مرتکب پائے، برینڈن ٹیلر نے آئی سی سی انٹی ڈوپنگ کوڈ کی بھی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کے مطابق برینڈن ٹیلر کی سزا 28 جولائی 2025 کو ختم ہوگی ، برینڈن ٹیلر نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے ، برینڈن ٹیلر نے آئی سی سی ٹربیونل کی بجائے فیصلے کو من وعن تسلیم کیا ہے۔

برینڈن ٹیلر کو2019 کو بھارتی بکی نے فکسنگ کی پیشکش کی تھی،  برینڈن ٹیلر نے فکسنگ سے متعلق انکشاف گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بتایاجائے کیا وجہ تھی ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بتایاجائے کیا وجہ تھی  ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ مسلم لیگ (ن) کا ستون ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے، مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائےگئے، مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟ ہماری حکومت جاری رہتی تو ہمارا ملک دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، میرے دور اقتدار میں ہی موٹرویز بننا شروع ہوگئی تھیں، سب جانتے ہیں موٹرویز نے ملکی معیشت میں کتنا اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کےبعد پاکستان میں دھرنے شروع کردیئےگئے، مجھے سمجھ نہیں آئی انہوں نے کیوں دھرنے شروع کیے، سمجھ نہیں آئی ان کو کہاں سے اشارہ ملا، آپ بتاتے توسہی ہم دھرنے شروع کرنے لگےہیں، مجھے کہا تعاون کریں گے اوریہاں ڈی چوک میں دھرنے شروع کردیئے، میں نے کابینہ سےکہا تھا ان کو مت چھیڑنا۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے کہا ان پر لاٹھی چارج ہوناچاہیے، لاٹھی چارج کے بغیر کام ٹھیک ہوگیا، چینی صدرپاکستان آرہےتھےاورباربار منسوخی کا کہا جارہاتھا، ہمیں چینی صدرکودھرنوں میں بلانے میں مشکل آرہی تھی، چینی صدر پاکستان آئے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا، چینی صدرنے خودکہا سی پیک آپ کیلئے چین کی طرف سےتحفہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی طلبا غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبا  غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز   سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

پاکستانی طلبا کو لےکر  ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت  بشکیک سے لاہور  پہنچ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور  پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی  پرواز  سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور  پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم  بھی شامل ہے۔

بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ کرغزستان سے ایک اور  پرواز کل پاکستانی طلبا کو  لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز  ایک پرواز  پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll