ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا مسلسل دوسرا میچ بھی جیت لیا۔
ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود کے درمیان 150 رنز کی پارٹنرشپ میچ کا میں فرق ثابت ہوئی۔
شان مسعود شاندار 83 اور کپتان محمد رضوان 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ان کے ساتھ ہی 5 رنز بنانے والے ریلی روسو بھی پویلین لوٹ گئے۔
میچ کو وننگ لائن تک پہنچانے میں صہیب مقصود نے 20 رنز کا کردار نبھایا لیکن وہ بھی 16 رنز قبل آؤٹ ہوگئے۔
جب آخری اوور میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے تو ایسے میں خوشدل شاہ نے 3 مسلسل چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے میں فتح دلوادی۔
ملتان سلطانز:
ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ویلے، عمران طاہر، عمران خان، شاہنواز دھانی اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز:
لاہور کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو شکست دی تھی ۔ پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 3 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 4 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 31 منٹ قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل