امریکا میں مقیم سمن تور نے نوجوت سدھو کو ایک ظالم شخص بھی قرار دیا۔


بھارت کے اپوزیشن رہنما اور سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن نے انکشاف کیا ہے کہ سدھو ایک ظالم شخص ہیں جنہوں نے پیسوں کے لیے ماں کو چھوڑ دیا۔
سمن تور کے 58 سالہ نوجوت سدھو کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس لیڈر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر مہم چلا رہے ہیں۔
پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن تور نے ان الزام لگایا کہ بھائی نے بڑھاپے میں پیسے کی خاطر اپنی ماں کو چھوڑ دیا۔
امریکا میں مقیم سمن تور نے نوجوت سدھو کو ایک ظالم شخص بھی قرار دیا۔
امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سدھو نے انہیں 1986 میں والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔
سمن تور نے دعویٰ کیا کہ اُن کی والدہ کا 1989 میں ایک ریلوے اسٹیشن پر انتقال ہوا تھا۔
نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے کہا کہ ’ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ چار ماہ تک اسپتال میں رہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہاں جو بھی بات کروں گی اس کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔
سمن تور نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مجھے پریس کانفرنس کرنی پڑی، نوجوت سنگھ سدھو نے مجھے اپنے فون پر بلاک کیا ہوا ہے، گھر ملنے گئی تو دروازہ نہیں کھولا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں 70 سال کی ہوں اور اپنے خاندان کی ان چیزوں کو سامنے لانا میرے لیے ایک تکلیف دہ امر ہے۔
دوسری جانب کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر بہن کے شدید الزامات کے بعد اہلیہ جواب دینے میدان میں آگئیں ہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے ثمن تور کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبر ایجنسی کو بتایا کہ انہیں امریکا میں رہنے والی ثمن کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، میں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں سُنا نہ میں اسے جانتی ہوں۔
اہلیہ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے والد کی پہلی بیوی سے دو بیٹیاں تھیں، میں انہیں نہیں جانتی۔
سمن تور کے 58 سالہ نوجوت سدھو کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس لیڈر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر مہم چلا رہے ہیں۔
امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سدھو نے انہیں 1986 میں والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago





