پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جلد ریٹائرمنٹ کے اعلان کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ انہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا کیوں کہ یہ اعلان کسی کے لیے بھی کسی دھچکے سے کم نہ تھا جسے سن کر سب جذباتی ہوگئے تھے۔
ثانیہ نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا خیال ان کے ذہن میں کئی عرصے سے تھا اور وہ اس حوالے سے سوچ بھی رہی تھیں لیکن ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت پریس کانفرنس کے دوران صحافی ہکا بکا رہ گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت میں نے سوچا کہ اب 35 سال کی ہو گئی ہوں تو لوگوں کو اس (ریٹائرمنٹ) کی کسی نہ کسی وقت پر توقع کرنی چاہیے تھی۔
ثانیہ نے بتایا کہ ان کی گھٹنے کی 2 اور ایک کلائی کی سرجری ہوئی ہے اور اب ان کے جسم کو ریکور ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد میری ترجیحات میں تبدیلی آگئی ہے اور پھر کورونا سمیت تاخیر سے ریکوری نے ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا اس لیے اس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا شاید میں اب بھی اپنے جسم سے زیادہ توقعات رکھ رہی ہوں ، امید کرتی ہوں ہم ایسے معجزاتی حل تلاشں کرلیں جس سے میرا جسم جلد ریکور ہو سکے اور جو میرا فیصلہ تبدیل کر سکے۔

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 21 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- ایک دن قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)
