Advertisement

شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 31st 2022, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کاکہنا تھا کہ شاہد آفریدی کورونا سے صحتیابی کے بعد کل ہوٹل آجائیں گے جہاں ان کا اینٹی جین ٹیسٹ ہوگا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر شاہد آفریدی کو تین روز کا آئسولیشن نہیں کرنا پڑے گا اور رپورٹ منفی آنے پر وہ 3 فروری کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یادرہےکہ پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ تھے۔ 

Advertisement
Advertisement