Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو موخر کردیا

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 12:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو موخر کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ  وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement