Advertisement

پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 12:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement