Advertisement
پاکستان

بلاول بھٹونے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 3:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹونے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لئے خدمات جمہوریت پسندوں کے لئے ایک روشن مثال ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی یہانتکہ عوام کی خدمت کے جرم میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

یاد رہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ خود پر ہونے والی تنقید کے بعد آج یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
 

Advertisement