انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں شیڈولڈ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔


تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلکس ہیلز کا کہنا تھا کہ پیغام یہی جاتا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
ایلیکس ہیلز کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان ٹیم کووڈ وبا کے دوران انگلینڈ آئی اور ای سی بی کی مدد کی اس کے بعد مختصر دورے سے انکاری ہونے کا جواز نہیں تھا۔
ہیلز کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، یہاں کی مہمان نوازی بہت زبردست ہے اور کھیل کا معیار بہت عمدہ ہے، فینز کرکٹ کے لیے ہمیشہ پرجوش ہوتے ہیں، یہ کرکٹ کیلئے بہترین جگہ ہے اور یہاں ہمیشہ خود کو ہر طرح سے محفوظ محسوس کیا۔
یاد رہے کہ ایلیکس ہیلز ان 24 انگلش کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو اس سال پاکستان سپر لیگ کا ہیں۔
خیال رہے کہ ایلیکس ہیلز 2020میں کراچی کنگز کا حصہ تھے جس کے بعد وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ ہیں۔
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل





