اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے قیمتوں کو برقرار رکھنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولئیم کی قیمتوں میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس او لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرے گی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اہداف سے کم ہونے پر سالانہ 260 ارب کا بوجھ برداشت کررہی ہے، وزیراعظم نے قیمتوں میں 16.79 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری مؤخر کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے پر برقرار رہے گی۔جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے پربرقرار رہے گی۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 4 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 43 منٹ قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل


