Advertisement
پاکستان

پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے برقرار،  نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ   حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 4:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے برقرار،  نوٹیفکیشن جاری 

تفصیلات کے مطابق  وزارت خزانہ  نے قیمتوں کو برقرار رکھنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  عالمی منڈی میں پیٹرولئیم کی قیمتوں میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس او لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے،  حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرے گی۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اہداف سے کم ہونے پر سالانہ 260 ارب کا بوجھ برداشت کررہی ہے، وزیراعظم نے قیمتوں میں 16.79 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری مؤخر کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

 وزارت خزانہ  کے مطابق   پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے  ،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے پر  برقرار رہے گی۔جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 48 پیسے  اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے  پربرقرار رہے گی۔

Advertisement
Advertisement