Advertisement

شاہد آفریدی نے کوئٹہ کا اسکواڈ جوائن کرلیا

کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اسکواڈ جوائن کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہد آفریدی نے کوئٹہ کا اسکواڈ جوائن کرلیا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےٹیم منیجر اعظم خان کے مطابق شاہد آفریدی کا اینٹی جین ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 3 فروری کو میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ 4 فروری کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement