Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 11:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی: یوسف رضا گیلانی

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی سینیٹ اجلاس میں کی گئی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے ایوان بالا میں میرے خلاف اس طرح بات کرکے سینیٹ کا تقدس پامال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، تاہم صرف اتنا کہوں گا میں ملک کے وزیر خارجہ سے اس نچلی سطح پر جاکر بات کرنے کی توقع نہیں رکھتا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نہ جانے مجھ پر کس بات کا غصہ ہے، کیا ان کو میرے لیڈر آف دی اپوزیشن بننے کا آج خیال آیا ہے، یا شاید وہ یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میرا استعفیٰ منظور کرلے گی اور استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر ان کو مجھ پر غصہ ہے۔

یادرہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کمپرومائزڈ اور بکے ہوئے ہیں اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے چپکے رہیں گے۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement