Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کر  دیا

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 11:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کر  دیا

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کر  دیا  ہے، شاہ محمد شاہ پانچ سال کے لیے نااہل ہیں ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  شاہ محمد شاہ کی 2018 کی کامیابی کا نوٹی فیکشن واپس لیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ  بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلے میں صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔  صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement