Advertisement

پی ایس ایل7 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 2nd 2022, 4:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل7 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم19 اعشاریہ چار اوورز میں 197رنز بناسکی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے،ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان 12 رنز بنا سکے،اوپنر بلے بازشان مسعود 43 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ صہیب مقصود بھی 13 رنز بناسکے۔

ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 35 گیندوں پر67رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی،محمد وسیم اور مرچنٹ ڈی لانگے ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے،اوپنر بلے باز پال اسٹرلنگ 19 اور ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا سکے۔

 اسلام آباد کو تیسرا نقصان رحمان اللہ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 15 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئےجبکہ آصف علی 15 رنز کا اضافہ کرسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4 شکار کیے،ڈیوڈ ولی نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ انور علی اور رمان رئیس نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
Advertisement