اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارشوں کا امکان ہے ، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ۔


یکم فروی 2022کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 2 تا 3 فروری بروز بدھ اور جمعرات ہلکی و درمیانے درجے کی بارش/ برف باری کے ساتھ تیز ہوا اور آندھی متوقع ہے۔ جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بر وقت اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔
این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متعلقہ محکموں کیساتھ رابطہ قائم کر کے حساس مقامات پر ضروری مشینری اور دیگر ایمرجنسی ساز و سامان اور اسٹاف کی موجودگی یقینی بنا ئیں مزید برآں مچھیروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور گہرے پانی میں جانے سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں ۔
پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں تا کہ کسی بھی جگہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں مزید برآں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ضرور ی اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل





