اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ، چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا ۔ دورے کے دوران وزیراعظم چینی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔
صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتوں میں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورے میں ملاقاتوں میں سی پیک، تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ دورے سے متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ ایک عالمی ایونٹ کے طور پر، اولمپک گیمز دنیا کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، شمولیت اور دوستی کو فروغ دیتے ہیں ۔ بیجنگ جلد ہی اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بنے گا ، چینی حکومت نے کورونا کے باوجود سرمائی اولمپک گیمز کے انعقاد کے لیے قابل تعریف انتظامات کیے ہیں ۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اختتام ہوگا، دورہ چین میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے ۔ وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تجدید عہد ہوگا ۔
بیجنگ میں وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چین کے سرکردہ تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 6 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 9 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 12 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 10 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل



