Advertisement
پاکستان

نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن 13 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجےمیں  7جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 3rd 2022, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن 13 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن 13 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے نتیجےمیں  7جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ، گزشتہ شب دہشت گردحملےناکام بنانے کےبعد فورسزنےکلین اپ آپریشن شروع کئے۔ سکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  نوشکی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کے بعد سرچ آپریشن بھی کئے، نوشکی آپریشن میں5دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا، پنجگور میں فرار دہشت گردوں کے خاتمےکیلئےآپریشن بدستور جاری ہے، 4 سے 5دہشت گرد اس وقت بھی سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،فورسز نے  دہشت گردوں سے ہینڈلرز کے روابط کا ریکارڈ حاصل کر لیا، دہشت گردوں کے ہینڈلرز افغانستان اور بھارت میں موجود ہیں، دہشت گردوں سے جدید ترین امریکی  اسلحہ برآمد ہوا جبکہ دہشت گردوں  کی جانب سے پہنا گیایونیفارم،شوزامریکی ساختہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement