وزراء اعلی کی پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی شدید مذمت
لاہور: وزیر اعلی عثمان بزداراور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پنجگور اور نوشکی میں قائم سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔قوم کو سیکورٹی فورسز کی جرات پر ناز ہے۔ دشمن بزدلانہ کارروائیوں کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے۔ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ پنجگور اور نوشکئی میں دہشتگردوں کے حملے کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعلی نے حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
وزیر اعلی نے حملوں میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیر اعلی نے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعلی خیبرپختوںخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 14 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 19 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago



